نئے رجسٹرارسپریم کورٹ طاہر شہباز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

25 مارچ 2014

اسلام آباد (ثناء نیوز)سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کے رخصت ہونے کے بعد نئے رجسٹرار طاہر شہباز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے رجسٹرار بالآخر ریٹائر ہو کر رخصت ہو گئے۔ گزشتہ دنوں عدالتی سٹاف کی جانب سے ڈاکٹر فقیر حسین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ ان کی رخصتی کے بعد نئے رجسٹرار نے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔