نثار نے اقوام متحدہ امن مشن کیلئے خواتین پولیس فورس دینے سے معذرت کر لی
اسلام آباد (وقت نیوز+ ایجنسیاں) وزیر داخلہ چودھری نثار نے اقوام متحدہ امن مشن کیلئے خواتین پولیس فورس دینے سے معذرت کرلی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں اندرونی حالات بہتر نہیں ہیں۔ امن مشن کیلئے خواتین فورس نہیں دے سکتے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے امن مشن کیلئے خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات مانگیں تھیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے امن برقرار رکھنے کے شعبہ میں انڈر سیکرٹری جنرل ہروی لیڈسوس سے گفتگو میں چودھری نثار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ موجودہ دور کے چیلنجز کو بہترین انداز میں حل کرسکتی ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اقوام متحدہ کی قیام امن کی پالیسی بنیادی پالیسی کے طور پر شامل ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن کے اصول کی کامیابی کیلئے اپنی کاوشیں ہمیشہ کی طرح جاری رکھے گا۔