شکیل آفریدی کیلئے پھندہ تیار سول کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا

25 مارچ 2014

کراچی (خصوصی رپورٹ) شکیل آفریدی کیلئے پھندہ تیار‘ سول کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ امت رپورٹ کے مطابق  ملزم کیخلاف مزید شواہد اکٹھے کئے جائیں گے۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کو شکایت کنندہ بننا ہو گا۔ پہلو تہی ممکن نہیں، اگلے دو ہفتوں میں پیشرفت کا امکان ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم کے سامنے سی آئی اے سے روابط کا اعتراف کر چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے اسکے گھر سے ڈالرز برآمد کئے گئے۔