پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں 4ارب ڈالر کی کمی

25 مارچ 2014

کراچی(آئی این پی) پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں چار ارب ڈالر کمی ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات انسٹھ ارب اڑتیس کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ یہ قرضے اکتیس دسمبر دوہزار بارہ کو تیرسٹھ ارب سینتیس کروڑ ڈالر تھے۔ سال دوہزار تیرہ کے دوران اسٹینڈ بائی ارجنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضے کی ادائیگی کے باعث بیرونی قرضوں اور واجبات میں کمی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے سال دوہزار آٹھ میں آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارجنٹ پروگرام کے تحت گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرضہ ملنا تھا لیکن پاکستان کو گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کے بجائے سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے قرضے ملے تھے، جبکہ تین ارب ستر کروڑ ڈالر کے قرضے روک لئے گئے۔