سپورٹس بورڈ کے ویب ریڈیو کی نشریات شروع، حمزہ شہباز نے افتتاح کیا

25 مارچ 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ویب ریڈیو شائن نے نشریات کا آغاز کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی  حمزہ شہباز شریف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ویب ریڈیو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد اور ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے ہمراہ ریڈیو کے دفتر کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔