آسٹریلیا کے خلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے: شعیب ملک

25 مارچ 2014

ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کینگروز کے خلاف کامیابی پر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔