سعودی عرب میں اے ٹی ایم مشین چوری کر لی گئی

25 مارچ 2014

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں چوروں کے ایک گروہ نے اے ٹی ایم مشین چوری کر لی۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پانچ چوروں پر مشتمل گینگ نے اے ٹی ایم مشین چوری کر لی اور ایک وادی میں لے جا کر اسے توڑا۔ اس مشین میں 13 لاکھ ریال کی رقم تھی۔