سپن بولدک : موٹرسائیکل بم دھماکہ اور فائرنگ، 2 بچوں سمیت 6 ہلاک
چمن، سپن بولدک (آئی این پی) پاک افغان سرحدی علاقے سپن بولدک کے کوئٹہ، قندھار اڈے پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعہ میں دو بچوں سمیت6 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سول ہسپتال سپن بولدک منتقل کر دیا گیا۔ سپن بولدک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔