بھارت میں الیکشن سے قبل مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے: بھارتی اخبار

25 مارچ 2014
بھارت میں الیکشن سے قبل مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے: بھارتی اخبار

نئی دہلی (این این آئی) انڈین مجایدین کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کے ردعمل میں بھارتی اخبارنے کہاہے کہ عام انتخابات سے قبل مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ایک بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات سے قبل ایک ایسا ماحول پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو لوگوں کے سامنے دہشت گردکے طورپر پیش کیاجاسکے،اخبار کے مطابق انتخابات سے قبل دہلی اورراجستھان پولیس کی مشترکہ کارروائیاں ماحول کو خراب کرسکتی ہیں کیونکہ مقامی افرادکے مطابق گرفتارکیے گئے افراد بے گناہ ہیںاورانتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے انڈین مجاہدین کے چارمبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے میں مددملے گی،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزاخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت کے مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشندے نے کہاکہ انڈین مجاہدین کا مبینہ کارکن وقاص ملک میں مختلف دہشت گردانہ حملوں میں ملوث اورپولیس کو مطلوب تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں سے متعلق وقت آنے پر مزید اس کی وضاحت کریں گے،فی الحال میں صرف اتنا کہوں گا کہ یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے کہ ہم نے ان کو پکڑلیاہے ۔