بے بنیاد رپورٹ کی اشاعت علی گیلانی کا دہلی کے انگریزی اخبار کو قانونی نوٹس

25 مارچ 2014
بے بنیاد رپورٹ کی اشاعت علی گیلانی کا دہلی کے انگریزی اخبار کو قانونی نوٹس

سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین علی گیلانی نے ’’ دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کو ایک قانونی نوٹس بھیج دیا ہے  جس میں ان کے بارے میں ایک غلط اور بے بنیاد رپورٹ چھاپنے پر ہتک عزت کا دعویٰ اور ہر جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گیلانی اس ادارے اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔