ترک وزیر اعظم اور صدر کے درمیان سوشل میڈیا کے معاملے پر اختلافات
انقرہ (این این آئی) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے سوشل میڈیا کا دفاع کرنیوالوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ہوشمند لوگ فیس بک ، یو ٹیوب اور ٹوئٹر کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں جبکہ صدر عبداللہ گل نے ٹوئٹر پر سے پابندی ہٹائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی جیسے ترقی یافتہ ملک کیلئے یہ بلاشبہ ایک ناگوار صورتحال ہے۔