ہتھکڑی لگے ملزم پر تشدد، عدالت نے برطانوی پولیس افسرکو ایک سال قید کی سزا سنا دی

25 مارچ 2014

مانچسٹر (این این آئی) برطانیہ میں ہتھکڑی لگے ملزم پر تشدد کرنے کے جرم میں پولیس افسر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پولیس افسر اینڈریو ہیمر جو دو خاتون پولیس افسران کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھے، ایک ہتھکڑی لگے شخص انتھونی پر تشدد کیا تھا۔