ڈریم گارڈنز لاہور میں جشن بہاراں کا انعقاد اور ڈریم ایونیو کا افتتاح

25 مارچ 2014

لاہور (پ ر) اظہار منوں ڈویلپرز کے نئے پراجیکٹ ’’ڈریم ایونیو‘‘ کی افتتاحی تقریب شاندار طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس کے علاوہ یوم پاکستان کے موقع پر ڈریم گارڈنز میں جشن بہاراں کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔ ان رنگارنگ تقاریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً چودہ سو سے زائد افراد نے شرکت کرکے تقریب کی رونقوں کو جلابخشی جوکہ اظہار منوں ڈویلپرز کی عوامی سطح پر شاندار ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چیف ایگزیکٹو اظہار منوں ڈویلپرز ایوب اظہار، چیف آپریٹنگ آفیسر شیراز منوں اور جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز طاہر اخلاق نے تقاریب میں شرکت کی۔