لیبر کانفرنس سارک ممالک کو پالیسی سازی میں بھرپور مدد دے گی: اشفاق سرور

25 مارچ 2014

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)  سائوتھ ایشیا لیبر کانفرنس سارک ممالک کے درمیان مزدوروں کی فلاح ، انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اورقوانین کے نفاذ ، علاقائی ہم آہنگی اور مشترکہ پالیسی سازی میں بھرپور مدد دے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے  مقامی ہوٹل میں سائوتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے انعقاد سے پہلے سٹیک ہولڈرزکے مشاورتی سیمینار کے افتتاحی واختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ اس مشاورتی اجلاس میں آئے وفود مشاورت کے ذریعے مزدوروں سے متعلقہ  امور کا تعین کریں گے۔