ڈالر 9 ماہ کی کم ترین سطح پر، انٹر بنک ریٹ 97 روپے 70 پیسے ہوگیا

25 مارچ 2014

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) روپے کی قدر میں اضافے کا سفر جاری ہے۔ ایک اور جھٹکے نے ڈالر کو9 ماہ کی کم ترین سطح 97 روپے 70پیسے پر گرادیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید 44 پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس سے ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح 97 روپے 70 پیسے تک گرگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری پر آئندہ آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی بھی کم ہوگی۔