شیشہکیفے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل خوش آئند ہے: سہیل لاشاری
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسہیل لاشاری نے کہا ہے کہ شیشہ کیفے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بل کا پیش کیا جانا خوش آئند ہے۔ بل پاس ہونے کے بعد واضح قانون بن جائے گا یہ بات انہوں نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اے پراجیکٹ آف یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سید ذوالفقار حسین نے بتایا کہ جلد ہی لاہور میں ضلعی حکومت کے تعاون سے گٹکے اور میڈیکل سٹوروں پر ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت ہونے والی سکون آور ادویات اور انجکشن کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔