چیف سیکرٹری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس

25 مارچ 2014

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پراسیکیوشن ٹیوٹا‘ زراعت‘ صحت‘ تعلیم کے کیسز کے حوالے سے مکمل جائزہ لیتے ہوئے 25 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد جمیل انور‘ محمد قدیر‘ محمد اشرف‘ طلعت فاروق کو چیف ڈرگ کنٹرولر کے عہدے پر ڈاکٹر میمونہ ناہید کی پروفیسر اٹانومی کے عہدے پر‘ نعیم الدین‘ محمد اسحاق کی ڈائریکٹر راعت کے عہدے پر‘ ڈاکٹر سونیا بشیرکی پروفیسر آف اٹانومی کے عہدے و دیگر افسران کو تری دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔