مسلم لیگ ن کی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: قاضی احمد سعید

25 مارچ 2014

لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے عوام کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگانیوالوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔