نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں تحریک پاکستان کی نادر تصاویر کی نمائش

25 مارچ 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے تعاون سے ”یوم پاکستان“ کے موقع پر تحریک پاکستان کی نادر و تاریخی تصاویر پر مشتمل تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان تصاویر میں تحریک پاکستان کے دوران پیش آنیوالے اہم واقعات،آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاسوں، ہجرت کے دوران دی جانیوالی لازوال قربانیوں ،قائداعظم محمد علی جناحؒ و دیگر مشاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات کااحاطہ کرتی نادرو نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں۔ تصویری نمائش کو لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے دیکھا اور اس میں لگائی گئی تصویروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ نمائش عوام الناس بالخصوص نئی نسل کو نظریہ¿ پاکستان،تحریک پاکستان،مشاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات اور پاکستان کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں سے آگہی فراہم کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔