آئندہ انتخابات میں میٹرو بس کی سواریاں بھی حکمرانوں کےساتھ نہیں ہونگی: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں میٹرو بس کی سواریاں بھی حکمرانوں کے ساتھ نہیں ہوں گی ‘ مسلم لیگ (ن)وفاق اور صوبے میں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں کر سکی ۔گزشتہ روز پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی تشہیر کے منصوبوں کےلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں ۔