سروسز ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کی سی ٹی سکین دو ہفتوں سے خراب، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

25 مارچ 2014

لاہور(نیوزرپورٹر) سروسز ہسپتال لاہور میں ایمرجنسی وارڈ میں نصب سی ٹی سکین خراب ہونے سے مریضوں کو پریشانی ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے سی ٹی سکین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک مشین ناکارہ ہو چکی ہے۔