پہلی قانون ساز اسمبلی میں علامہ شبیر احمد عثمانی کا کردار تاریخ کا لازوال حصہ ہے: جے یو آئی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) دینی مدارس سے ہی فارغ التحصیل علماءنے ملک میں بننے والے ہر آئین میں اہم رول ادا کیا ہے ۔پہلی قانون ساز اسمبلی میں علامہ شبیر احمد عثمانی کاکردارتاریخ کا لازوال حصہ ہے ۔ یہ باتیں جے یو آئی کے صوبائی ر ہنماﺅں مو لا نا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا محمد امجد خان ،مو لانا جمیل الرحمن در خواستی ،سید خورشید عباس گر دیزی ،مفتی محمد عثمان نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔