ہالی ووڈ کے شب و روز

25 مارچ 2014

کرسٹن سٹیورٹ ہونا چاہتی ہیں فربہ!!
فلمی اداکاراو¿ں کو ہر وقت اس بات کی فکر رہتی ہے کہ کہیں وہ موٹی نہ ہو جائیں، ان کا وزن نہ بڑھ جائے ۔ اپنے وزن کو متوازن رکھنے کے لئے کبھی ڈائٹنگ تو کبھی ورزش کا سہا را لیتی ہیں۔ ہالی وڈ کی اداکارائیں پوری دنیا میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی مشہور ہیں لیکن یہ کرسٹن سٹیورٹ کو کیا ہوا کہ ان پر اچانک فربہ ہونے کا خبط سوار ہو گیا ہے۔ جی ہاں23سالہ ویمپائر گرل کرسٹن سٹیورٹ نے اپنا وزن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ ان کی آنے والی فلم ”سٹل ایلس“(Still Alice) کے کردار کے لئے ہے حالانکہ کرسٹن کے ڈائریکٹر نے انہیں وزن بڑھانے کا نہیں کہا لیکن اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کرسٹن نے 15پاو¿نڈ وزن بڑھا لیا۔ اسے کہتے ہیں کام سے محبت ہونا، شاید اسی وجہ سے کرسٹن جو بھی کردار نبھاتی ہیں اس میں کہیں بھی جھول نظر نہیں آتا اور وہ حیقیقت سے قریب تر لگتا ہے۔
ماڈل وفیشن ڈیزائنر
 ایل ورین سکاٹ کی پراسرار موت
امریکن فیشن ڈیزائنر ایل ورین سکاٹ گزشتہ ہفتے نیویارک میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔49سالہ سکاٹ کی موت سے ان کے بوائے فرینڈ مائیک جاگر شدید افسردہ اور غمگین ہو گئے ہیں۔ سکاٹ کی موت کی گلے میں پھندا ڈالنے سے ہوئی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ایل ورین نے خود کشی کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماڈ ل و فیشن ڈیزائنر سکاٹ اپنا بزبس بند کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھیں کیونکہ ان پر 6ملین ڈالرز کا قرض تھا شاید وہ قرض کی وجہ سے پریشان تھیں لیکن یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ اس وجہ سے بھی پریشان تھیں کہ کہیں ان کے محبوب جاگر انہیں چھوڑ نہ دیں تاہم پولیس نے ایل ورین کی موت کو خود کشی قرار دے کر کیس بند کر دیا ہے۔
ٹام کروز چور ہیں!!
یہ بات ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ کہنا ہے سکرین رائٹر ٹموتھی پیٹرک کا ہے ان کے مطابق ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز نے مشن امپوسبل دی گھوسٹ پروٹوکول کا سکرپٹ چوریکر لیا ہے اور اسی الزام کی وجہ سے سکرین رائٹر نے ٹام کروز پر ایک بلین ڈالر کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ ٹموتھی نے پیرا ماو¿نٹ پکچرز کے خلاف بھی دعویٰ دائر کیا ہے جنہوں نے اجازت لئے بغیر سکرپٹ کو آگے لیک کیا۔ہالی وڈ کے سپر سٹار جو صرف فلموں میں ہی چوری اور فائٹ کرتے تھے اب انہیں حقیقت میں بھی چور بنا کر ان سے فائٹ کی جارہی ہے اب دیکھنا یہ کہ ٹام اس الزام کا جواب ٹموتھی کو کس انداز میں دیتے ہیں۔
اداکارہ ایشلے نے
خریدا ذاتی گھر
اپنی کمائی کو خرچ کرنے کا مزہ لینا ہالی وڈ کے ستاروں کو بخوبی جانتے ہےں، آئے روز یہ ستارے کسی نہ کسی خبر کاحصہ بنے رہتے ہیں کہ فلاں اداکار نے اپنی کمائی سے کار خرید لی ، کسی نے بائک اور کسی نے گھر ۔حال ہی میں اداکارہ ایشلے گرین نے امریکی شہر لاس اینجلس کے مقام بیورلی ہلز میں گھر خرید ا ہے جس کی قیمت 2.43 ملین ڈالر ہے،آج کل وہ اپنے نئے گھر کی ڈیکوریشن میں مصروف ہیں۔

جانی ڈیپ نے فلمی دنیا
 سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیب نے فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور شروع کر دیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اب 50 سال کا ہو چکا ہوں، اب زندگی کو قریب سے دیکھنا چاہتا ہوں۔ زندگی کا ایک اہم ترین حصہ فلموں کو دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب میری خواہش ہے کہ میں زندگی اور دنیا کی حقیقتوں سے لطف اندوز ہوں اور اب کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں۔
میں سگریٹ نہیں پیتا۔۔۔!!
 حال ہی میں نوعمر گلوکار جسٹن بیبر نے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں ان کے منہ میں سگریٹ ہے اور 1955ءکے ریبل سٹار جیمز ڈین کو ان کے انداز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، یہ ان کا بہترین فوٹو شوٹ مانا جا رہا ہے۔ تصاویر تو بہت اچھی ہیں لیکن بیبر کو ڈر بھی تھا کہ اب ان کے مداح ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دیں گے کہ کیا اس عمر میں بیبر نے سموکنگ شروع کر دی اس سے بچنے کے لئے پہلے ہی اپنی تصاویر کے نیچے لکھوا دیا کہ ”میں سگریٹ نہیں پیتا“۔ حالانکہ بعض ذرائع کے مطابق جسٹن بیبر سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔