ایک ٹیچر پر مشتمل پرائمری سکول

25 مارچ 2014
ایک ٹیچر پر مشتمل پرائمری سکول

مکرمی! ہمارے گاﺅں چک 713\7.R شرقی تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کے گرلز پرائمری سکول جس میں بچیوں کی تعداد تقریباً 92-93 ہے۔ تین آسامیاں پر دو ٹیچرز تعینات تھیں لیکن (E) EDO بہاولنگر کے دفتر سے ایک ٹیچرز رضیہ پروین کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اب سکول میں صرف ایک ٹیچر باقی ہے جسے بچیوں کو پڑھانا درکنار کنٹرول کرنا ہی مشکل ہے۔ آپ کی وساطت سے حکمران اعلیٰ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں تک اپنی آواز پہنچانا چاہتا ہوں کہ ہمارا سکول ابھی تک ایک ٹیچر پر چل رہا ہے۔ بچیوں کے امتحانات سر پر آئے اور گزر گئے لیکن کسی کے بھی کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم جلد از جلد نئی ٹیچر کی تعیناتی کرے۔(ریاض الحق نمبردار چک 173/7.Rشرقی تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر)