پوسٹ آفس سکھو کی وضاحت

25 مارچ 2014
پوسٹ آفس سکھو کی وضاحت

مکرمی جناب آکے مو¿قر روزنامہ میں مورخہ 12-03-2014 کو ایک خبر بعنوان ”پوسٹ آفس سکھو میں پنشن لینے آنے والے بزرگ پنشنرز رل گئے“ شائع ہوئی ہے۔ اس ضمن میں وضاحت کی جاتی ہے کہ پہلے پوسٹ آفس سکھو کو MCB بینک ڈرافٹ کے ذریعے کیش ادائیگی کی جاتی تھی جو MCB اب بینک نے اپنے قوانین وضوابط میں تبدیلی کر دی ہے اور بینک ڈرافٹ کے ذریعے تمام پوسٹ آفسز کو کیش ادائیگی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے پوسٹ آفس کو کیش ادائیگی میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن تمام دستیاب ذرائع کو عمل میں لاتے ہوئے کیش ادائیگی کو جلد ممکن بنایا گیا ہے اور کسی بھی پنشنر کو بغیر ادائیگی پنشن ہر گز واپس نہیں لوٹایا جاتا ہے۔(ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروس راولپنڈی ڈویژن)