سلام تیری گڈ گورننس؟

25 مارچ 2014
سلام تیری گڈ گورننس؟

مکرمی! بادامی باغ سٹی گورنمنٹ بند روڈ اور جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے حکومت پنجاب کے بنائے گئے بس اڈوں پر بیت الخلاءکے استعمال پر 10 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ کلمہ چوک میں ڈائیوو اور بنڈ روڈ کے دوسرے پرائیویٹ اڈوں رہبر ٹریولز اور عبداللہ ٹریلولز‘ علی ایکسپریس اور سکائی ویز پر بیت الخلاءکے استعمال پر مسافروں سے کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا۔ حکومتی بیت الخلاﺅں میں صفائی اور روشنی کا مناسب انتظام نہ ہے۔ جبکہ پرائیویٹ بس اڈوں کے بیت الخلاﺅں میں صفائی اور روشنی کا اعلیٰ انتظام ہے۔ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے افتتاح سے بیشتر ٹھوکر نیاز بیگ پر موجود فیصل موورز‘ علی ایکسپریس اور عبداللہ ٹریولز کے بس سٹاپس کے بیت الخلاﺅں میں اعلی صفائی اور روشنی خیال رکھا جاتا تھا۔ سٹی گورنمنٹ بند روڈ اور جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے ٹک شاپس پر اشیاءخورد و نوش‘ مشروبات بازار سے مہنگے داموں بک رہے ہیں بیت الخلاءمیں جانے کے دس روپے وصول کرنا صوبہ بھر کی عوام سے ظلم و زیادتی نہ ہے تو اسے کیا کہے۔ حکومت بیت الخلاﺅں پر دس روپے یکسر ختم کر کے عوام کی پذیرائی حاصل کریں۔ (رانا ریاض احمد ساہیوال)