بنیادی سہولتوں سے محروم شکر گڑھ کا پسماندہ علاقہ

25 مارچ 2014

مکرمی! شکر گڑھ کا پسماندہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ صوبائی دارالخلافے لاہور سے شمال مشرق کی جانب تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کی مسافت پر پاک انڈیا سرحد کے قریب واقع ہے اور اس علاقے کے لوگوں کی اکثریتی کا پیشہ محنت مزدوری اور سرکاری ملازمت ہے جن کی کم آمدنی کے سبب بمشکل گزر بسر ہوتی ہے لیکن انہی مزدور پیشہ اور غریب لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والے لوگوں کے پاس وفاقی اور صوبائی سطح پر ہاﺅسنگ و بلدیات و تعمیر نو بیورو اور دیگر اہم وزارتوں کے قلمدان رہے ہیں مگر افسوس صد افسوس کہ اپنوں اور ارباب اختیار کی بے حسی اور عدم توجہی کے سبب شکر گڑھ کی دھرتی صحت و تعلیم و ٹرانسپورٹ اور دیگر گوناں گوں مسائل سے دو چار ہے۔(وحید مراد سکنہ دیوالہ ڈاکخانہ سرجال تحصیل شکرگڑھ ضلع نارووال)