سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے. کہتے ہیں بلوچستان اب بھی لہو لہو ہے ،کوئی معجزہ ہی امن لاسکتا ہے.
دبئی سے آمد پرکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت جمہوریت پریقین رکھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سےمتعلق لائحہ عمل کل پارٹی اجلاس میں طے کیا جائےگا . بی این پی کے سربراہ نے بلوچستان کے حالات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال اب بھی خراب ہے. بلوچوں پر ظلم وستم کیے گئے ہیں جس کے ردعمل میں حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھی ہے . ان کا کہنا تھا کہ بلوچ کشمیریوں کی طرح حق خودارادیت چاہتے ہیں. بلوچستان میں کوئی معجزہ ہی تبدیلی لاسکتا ہے. مسلم لیگ نون کے ساتھ انتخابی اتحاد پران کا کہنا تھا کہ اس کافیصلہ کل پارٹی اجلاس کے بعد ہی کیاجائےگا.