اوورسیز انوسٹمنٹ کارپوریشن پاکستان میں بجلی کیلئے سرمایہ فراہم کریگا
لندن(این این آئی) اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن ، پاکستان میں بجلی بنانے کےلئے ساڑھے نو کروڑ ڈالر فراہم کرے گی، کارپوریشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر الیزبتھ لٹل فیلڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی اس رقم کی فراہمی کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست توانائی کافرو غ ہے۔ رقم کے ذریعے کراچی کے قریب کیٹی بندر میں 50 میگا واٹ کے پلانٹ میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن 1971 سے اب تک چار ہزار سے زائد منصوبوں میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔