امریکی وزیر خارجہ اچانک عراق پہنچ گئے‘ اسلحہ بردار ایرانی جہازوں کو شام جانے سے روکیں‘ کیری کا مالکی پر زور
بغداد کابل (نوائے وقت نیوز+آن لائن+ اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔ انہوں نے وزیراعظم نوری المالکی سے ملاقات کی ایک سینئر اہلکار کے مطابق جان کیری ملاقات میں ان پر دباﺅ ڈالا کہ شام جانیوالے ہتھیاروں سے لیس ایرانی جہازوں کو روکیں صوبائی انتخابات کے ملتوی ہونے پر وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان سے نظرثانی کی بات کی ادھر اپوزیشن محاذ کے سربراہ معاذ الخطیب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کیری نے بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں نے عراقی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی فلائٹس کو روکے جو شام میں فوجی سامان لیکر جا رہی ہیں مالکی پر واضح کیا کہ درحقیقت ایسے اقدامات بشارالاسد کو بچانے کی کوشش ہے ہم دیکھ رہے کہ عراق ایسا کر رہا ہے کیری نے سپیکر اسامہ النجفی سے بھی ملاقات کی۔ خارجہ جان کیری امکان ہے کہ رواں ہفتے اپنے پہلے دورے پر افغانستان پہنچیں گے جو ان کا بطور وزیر خارجہ کابل کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ جان کیری اس دورے کے دوران پاکستان بھی آئیں لیکن انہوں نے باضابطہ دورے کا فیصلہ رواں موسم گرما کے آغاز پر کر رکھا ہے۔