کوٹ مٹھن: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

کوٹ مٹھن:  تیز رفتار ہائی ایس وین اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثہ نشتر گھاٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر ہائی ایس وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا. حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں. حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے جن کا تعلق نواحی قصبہ کوٹلہ عیسن سے بتایا گیا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرک ہسپتال راجن پور منتقل کردیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...