عمران خان نے رمیض راجہ کو بلاک کردیا؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ ختم ہونے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض را جہ نے پریس کانفرنس میں صحافی کے عمران خان سے متعلق سوال پرکہا کہ عمران خان نے ان کو بلاک کردیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے نہیں بلکہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے۔ جیسے ہی وہ گئے میرا رابطہ آف ہوگیا۔انہوں نے کردیا۔جب رمیض راجہ سے پوچھا گیا کہ کیا بلاک کردیا تو چئیرمین پی سی بی نے اثبات میں سرہلایا اورمسکرا دئیے۔