ہنگری کی کمپنی ویز ایئر سعودی عرب کیلئے ستمبر 2022 میں پروازیں شروع کرے گی
ہنگری کی کمپنی ویز ایئر نے سعودی عرب کے لیے ستمبر 2022 میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویز ایئر امارات اور یورپی ممالک سے مملکت کے لیے پروازیں چلائے گی اور وہاں سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئرلائن کی پروازیں آئیں گی اور وہاں سے سیاحوں کو امارات اور یورپی ممالک لے کر جائیں گی۔ویز ایئر کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے ہماری ایئرلائن دمام کے لیے باقاعدہ پروازیں چلائے گی اور سیر و سیاحت کے شائقین کے لیے منفرد سہولت فراہم کی جائیں گی۔فضائی پروگرام کے ایگزیکٹیو چیئرمین خلیل نے کہا کہ ویز ایئر کے ساتھ سمجھوتہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب میں فضائی نقل و حمل ترقی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ویز ایئر نے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں جس کا مقصد مشترکہ وژن کے تحت سیاحوں کو سعودی عرب آنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اسی طرح مطارات الدمام کمپنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روم، ویانا اور ابوظبی کے لیے ویز ایئر کی براہ راست پروازیں چلانے کا معاہدہ کرلیا ہے عمل درا?مد ا?ئندہ برس کی چوتھی سہ ماہی سے ہوگا۔