فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں مزدور بے روزگار ہوگیا ،ٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا لیکن وہ بدترین ثابت ہوئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں مزدور بے روزگار ہوگیا ، حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں اور کھاد پر 2سے 10فیصد ٹیکس سے کسان بد حال ہو گیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ پٹرول، بجلی، گیس آٹا، دالیں مہنگی ہونے سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ۔