Waqt News
Wednesday | August 10, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  •  نرسنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
  • میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو: شہباز گل
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ موسمیات
  • امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان
  • پاکستان : کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان 

Jun 25, 2022 8:17 AM, June 25, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ایف اے ٹی ایف اور پاکستان 

ایف اے ٹی ایف اے کی گرے لسٹ سے نکلنے کا عندیہ پاکستان کو مل چکا ہے اب اکتوبر میں ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور اکتوبر میں حتمی جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو ممکنہ طور پر گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔دیکھا جائے تو اس لسٹ سے پاکستان کے نکلنے کی بنیادی وجوہات سیاسی و جغرافیائی ہی ہیں۔تکنیکی اور دیگر وجوہات بھی اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہیں لیکن ان کی حیثیت ثانوی ہے۔ اصل کردار پاکستان کی اس وقت سیاسی و جغرافیائی پوزیشن کا ہی ہے جس نے پاکستان کو اس لسٹ سے نکلوانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ہم تھوڑا ماضی قریب میں جائیں تو کابل سے جب امریکہ اور نیٹو کی فورسز انتہائی عجلت میں وہاں سے نکلیں تو دنیا میں امریکہ اور نیٹو کا تاثر منفی گیا کہ بیس سالوں میں اربوں ڈالرز افغانستان میں پھونکنے اور اپنے فوجی مروانے کے باوجود امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کو افغانستان سے بے نیل و مرام ہو کر واپس جانا پڑا۔ ابھی مغرب اس ہزیمت سے سنبھلا ہی نہیں تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر کے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کیلئے دنیا میں مزید جگ ہنسائی کا سامان پیدا کر دیا۔ اب اس تناظر میں پاکستان کا کردار مزید واضح ہوتا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو اس حملے میں روس کا ساتھ دینا چاہئے تھا اور مغربی دنیا کی مخالفت کرنی چاہئے تھی۔ ایسا کہنے والے یہ ذہن میں رکھیں کہ جو آج ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے نکلنے کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں تو یہ سو فیصد یقینی تھا کہ اگر پاکستان نے روس کا ساتھ دیا ہوتا تو پاکستان آج ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی بجائے بلیک لسٹ میں شامل ہوتا۔ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی وجوہات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پابندیاں، آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ ہونا، عالمی امداد کی بندش، عالمی قرضے یہ سب مغربی استعمار کے ہتھیار ہیں تا کہ دنیا میں اپنے ہمنوا مماک کو قابو میں کیا جا سکے اور وہ اس کے بلاک کا حصہ ہی رہیں۔ یوکرین کے بعد پاکستان نے جو پوزیشن اختیار کی وہ بالکل ہمارے قومی مفاد میں تھی۔پاکستان کو درحقیقت خظے کے سیاسی و جغرافیائی حالات کی وجہ سے امریکہ اور چین دونوں کی ضرورت ہے۔ روس یوکرین جنگ میں یوں سمجھا جائے کہ روس نے امریکی قیادت میں مغربی دنیا کو للکارا ہے کہ اس کے ہمسائے میں نیٹو کی موجودگی وہ کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ اب ایسے حالات میں جب یورپ کے دروازے پر روس نے جنگ چھیڑ رکھی ہے، چینی پانیوں میں امریکہ اور چین کے درمیان بالا دستی کی جنگ جاری ہے، ایران امریکہ کا مشرق وسطی میں سب سے بڑا مخالف ہے اور ترکی اگرچہ نیٹو کا ممبر ہے لیکن وہ اپنی سیاسی و معاشی پوزیشن کی وجہ سے مغربی دباؤ سے یکسر آزاد ہے۔ اسی وجہ سے ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کر دی ہے۔ دوسری جانب بھارت بھی دونوں سائیڈ پر کھیل رہا ہے اور اس نے مغربی دباؤ کے باوجود روس سے کاروباری شراکت داری کو بڑھایا ہے اور اب بھارت روس سے تیل درآمد کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے۔ یعنی بھارت نے بھی مغربی پوزیشن کو دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ موسمیات

ایسے حالات میں امریکہ اور نیٹو ممالک کو اس خطے میں ایک اتحادی کی ضرورت ہے۔ یوں کہہ لیں کہ پاکستان کو گھیرنا مغرب کے مفاد میں تو اس وقت بالکل بھی نہیں ہے۔ مغرب نے پاکستان کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف معاہدہ اور اس طرح کے دیگر کارڈز کھیلے تو پاکستان کی حالیہ دوستانہ سفارت کاری نے بھی معاملے کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عالمی سطح پر جب معاملات طے کئے جاتے ہیں سفارت کاری کی جاتی ہے تو پاکستان کا یکسر انکار کرنا یا یوں کہہ لیں کہ not Absolutely کہنا پاکستان کے مفاد میں بالکل نہیں تھا کیوں کہ جب سفارت کاری کے معاملات آتے ہیں تو وہ افہام و تفہیم سے حل کئے جاتے ہیں۔ جب کوئی سفارت کار کسی دوسرے ملک کوNO کہتا ہے تو پھر وہ سفارت کار ہی نہیں ہوتا اس لئے سفارت کاری میں نو کی گنجائش نہیں ہوتی بلکہ گنجائش کا نام ہی سفارت کاری ہے۔ اب آتے ہیں پاکستان کو اس گرے لسٹ سے نکالنے میں حکومتی کردار کی طرف۔ جہاں یہ کردار اہم ہے وہاں پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی اپنا کردار بخوبی سے نبھایا ہے۔ عسکری قیادت نے اس لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کیلئے باقاعدہ جی ایچ کیو میں ایک ڈیسک قائم کیا جس نے مختلف وزارتوں کے درمیان کو آرڈینیشن بنائی اور پاکستان کو جن 27 اقدامات کرنے کا کہا گیا اس پر کام شروع کرایا تاکہ پاکستان اس لسٹ سے نکل کر عالمی سطح پر جس تنہائی کا شکار ہے اس سے باہر آسکے۔ اکثر لوگ اس لسٹ میں ہونے کے فائدے اور نقصانات سے آگاہ نہیں تھے لیکن جو لوگ باہر کے ممالک میں موجود ہیں وہ جانتے ہیں کہ جن کے پیارے اس وقت بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ دس ہزار ڈالر سے زائد کی بینکنگ ٹرانزکشن کرنے سے قاصر تھے کیونکہ اس لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی تھی کہ کہیں پاکستان سے کوئی ایسی رقم تو نہیں جا رہی جو باہر کسی انتہا پسندی میں استعمال ہو رہی ہو۔ پھر اس لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے پاکستان پر غیر اعلانیہ ویزہ کی پابندیاں عائد کی گئیں جس کی وجہ سے پاکستانی کاروباری حضرات کو پریشانی کا سامنا رہا۔اس میں بھارت کے کردار کو بھی نہیں بھلایا جا سکتا جس نے پاکستان کو اس لسٹ میں رکھوانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن پاک فوج، حکومت اور ہمارے اداروں نے مل کر بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا۔جب اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور ممکنہ طور پر پاکستان کو اس لسٹ سے نکالے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا تو پھر بشمول سول حکومت و ملٹری اسٹیبلشمنٹ سب لوگ داد کے مستحق ہوں گے جنہوں نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالنے میں اپنا کردارقومی فرض سمجھ کر ادا کیا ہے۔

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

    Aug 09, 2022 | 18:18
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • مونس الہی کا بنی گالہ کے متعلق اہم بیان،پنجاب پولیس بھیجنے ...

    Aug 09, 2022 | 16:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  نرسنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ...

    Aug 10, 2022 | 12:00
  • میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو: شہباز گل

    Aug 10, 2022 | 11:43
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ ...

    Aug 10, 2022 | 11:26
  • امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا ...

    Aug 10, 2022 | 11:11
  • پاکستان : کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت ...

    Aug 10, 2022 | 11:01
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group