Waqt News
Wednesday | August 10, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونےکی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم,اتوار کی چھٹی کاکیافیصلہ ہوا؟
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملےمیں اہلکار زخمی،فورسز آپریشن میں دودہشتگردہلاک
  • بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ آگئی

سرکاری خرچ پر حجاج۔ کون کون خوش نصیب؟

Jun 25, 2022 8:13 AM, June 25, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سرکاری خرچ پر حجاج۔ کون کون خوش نصیب؟

معزز قارئین ! ’’باب اُلعلم ‘‘ حضرت علی مرتضیٰؓ بیان کرتے ہیں کہ ’’ حضور پُر نُور صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم نے فرمایا کہ ’’جس کے پاس سفر حج کا ضروری سامان ہو اور اُسے سواری میسر ہو ، جو بیت اللہ تک اُسے پہنچا سکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی ؔمرے یا نصراؔنی ہو کر ، اِس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’ اللہ کے لئے بیت اللہ کا حج فرض ہے، اُن لوگوں پر جو اُس تک جانے کی استطاعت رکھتے ہیں!‘‘۔ 

’’ شریعت کے مطابق !‘‘

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ موسمیات

شریعت ؔ کے مطابق بیت اللہ ؔ( کعبہ ) کی زیارت کرنے کو حجؔ کہا جاتا ہے، جو ہر صاحبِ نصاب شخص (مرد اور عورت) پر فرض ہے۔ اِس وقت دُنیا کے تمام مسلمان ’’عازمینِ حج ‘‘ ( حج کا قصد یا ارادہ کرنے والوں ) کو بہت دُکھ ہو رہا ہوگا؟جو ’’صاحبانِ نصاب اشخاص ‘‘(خواتین و حضرات ) اپنی یا اپنے خاندان کے سربراہوں کی نیک کمائی سے حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں لیکن، وطن عزیز میں عرصہ ٔ دراز سے صدور، وزرائے اعظم ،گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، وفاقی و صوبائی وزراء اور بھاری بھاری تنخواہیں لینے والے افسران جب سرکاری خرچ پر حاجی یا حاجیہ بن جاتے ہیں تو پاکستان کے مفلوک اُلحال عوام کو تو بہت دُکھ ہوتا ہوگا؟

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

’’حج بدل !‘‘ 

احادیث رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم کے مطابق جب کبھی کوئی مسلمان صاحب ِ استطاعت ہونے کے باوجود مخصوص بیماری یا لاغری کی بنا پر خود بیت اللہ شریف تک جانے کی طاقت نہیں رکھتا تو وہ کسی دوسرے کو اپنا نائب بنا کر بھیجتا ہے اور اُس کو پورا خرچ دیتا ہے تاکہ وہ اس کی طرف سے حج کر کے آئے ، یا کبھی آدمی زندگی میں حج فرض ہونے کے بعد باوجود حج نہیں کر پاتا اور مرنے سے قبل وصیت کر جاتا ہے۔ 

’’حضرت غوثِ اعظمؒ ! ‘‘

پاکستان : کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک

معزز قارئین! رُوحانیت کو فروغ دینے کے لئے مَیں حضرت غوثِ اعظم سیّد عبداُلقادر جیلانی / گیلانی ؒکے دو شعر پیش کر رہا ہُوں ۔ آپؒ نے فرمایا کہ :

’’تُرا یک حج بود سالے ، دِلے در کُوئے یار ِما !

گزارد ، ہر زماں حجےؔ کسے ، کو عاشق زار ست!‘‘

…O…

یعنی ’’ اے بندے !تیرے لئے تو سال میں صرف ایک حج ہوتا ہے لیکن جو عاشقِ زار ہے اُس کے لئے تو ہمارے یار کا کُوچہ ( گلی ) میں ہر لمحہ حج ہوتا رہتا ہے ‘‘۔

’’طوافِ کعبہ کُن حاجیؔ مرا ، بگذار در کُوئیش!

  یوم عاشور پر سکیورٹی,امن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں:وزیراعلیٰ پنجاب 

کہ حجؔ اکبر عاشق ، طوافِ کُوئے دِلدار ست! ‘‘

…O…

یعنی ’’ اے حاجی ! تُم کعبے کا طواف کرتے رہو کہ ’’ تمہارے حج کے لئے یہی ضروری اور فرض ہے لیکن اِس کے برعکس مجھے میرے محبوب کے کُوچے میں رہنے دو۔ عاشق کے لئے توکوچۂ دیدار کا طواف کرنا ہی اُس کا حجِ اکبر ہوتا ہے‘‘۔ 

’’خواجہ غریب نوازؒ ! ‘‘ 

خواجہ غریب نوازؒ ، نائب رسول ؐ فی الہند حضرت مُعین اُلدّین چشتی اجمیریؒ نے بھی اپنے انداز میں فرمایا کہ :

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا

’’ز اعتباراتِ تفاوت نکُند اصل ، مُراد!

گر یکے کعبہ وآں دَیر مُغاں می آید!‘‘

…O…

ترجمہ:۔ ’’ یہ اعتبار و یقین کا سبب ہے کہ کوئی کعبے ؔ میں آئے یا بُت خاؔنے میں ، اُس کے توحیدی ؔایمان میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ‘‘ ۔ 

’’حضرت سُلطان باھو ؒ !‘‘

قادریہ سلسلہ کے ولی ، فارسی اور پنجابی کے نامور شاعر، حضرت سُلطان باھو ؒ نے اپنے پیر و مُرشد کی عظمت بیان کرتے فرمایا کہ …

’’مُرشد دا دیدار ہے باھوؒ ،

جیوں لکھّ کروڑاں حجّاں ہو!‘‘

…O…

یعنی ’’ اے باھوؒ !۔ اپنے پیر و مُرشد کی زیارت لاکھوں کروڑوں حج کرنے کے برابر ہے‘‘۔ 

’’بابا بُلھّے شاہؒ ‘‘

قادریہ سلسلہ کے ولّی قصور کے بابا بُلھّے شاہؒ نے فرمایا تھا کہ …

’’حاجی لوک مکے نوؔں جاندے

میرا رانجھا ماہی مکّہ!‘‘

…O…

معزز قارئین!۔ رانجھا سے بابا بُلھّے شاہ ؒ کا مطلب کسی بھی روحانی مُرشد سے تھا۔ 

’’علاّمہ اقبالؒ!‘‘ 

علاّمہ اقبالؒ نے اپنی نظم ’’ شکوہ‘‘ میں ارکانِ اسلام کے پابند مسلمانوں کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے گِلہ کِیا تھا کہ …

میرے کعبے کو جبینوں سے بسایاں ہم نے!

تیرے قرآن کو سینوں سے لگایا ہم نے!

…O…

’’ قائداعظمؒ اور قربانی ! ‘‘ 

(لوہانہ راجپوت )بانی ٔ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ اپنے آبائو اجداد کے حوالے سے القادری تھے، جنہوں نے قیام پاکستان کے فوراً بعد فرمایا تھا کہ ’’ میرا یہ پیغام جس مسلمان تک پہنچے وہ اپنے دِل میں عہد کرے کہ ضرورت پڑنے پر وہ پاکستان کو اسلام کی پشت پناہ اور دُنیا کی ایک عظیم قوم بنانے میں اپنا سب کچھ قربان کردے گا۔ مسلمان کے لئے اِس سے بہتر ذریعہ نجات نہیں ہوسکتا کہ ’’ وہ حق کی خاطر شہید ہو جائے!‘‘۔ 

’’ حج تے نالے پیار !‘‘

معزز قارئین ! ستمبر 2016ء کے اوائل میں میرے مرحوم دوست تحریک پاکستان کے ( گولڈ میڈلسٹ) کارکن چودھری محمد اکرم طورؔ کے فرزند ،اُردواور پنجابی کے نامور شاعر سعید آسیؔ نے حج بیت اللہ کا ثواب حاصل کِیا تھا تو اُن کے اعزاز میں 22 ستمبر کو ’’نظریہ پاکستان ٹرسٹ‘‘کے سیکرٹری سیّد شاہد رشید اور 20 نومبر کوتحریک پاکستان کے (گولڈ میڈلسٹ) کارکن چودھری ظفر اللہ خان کی طرف سے الگ الگ دو تقاریب کا اہتمام کِیا گیا تھا۔افسوس کہ ’’ چودھری ظفر اللہ خان 2 اپریل 2021ء کو اور سیّد شاہدرشید 12 مارچ 2022ء کو خُلد آشیانی ہو گئے تھے ۔بہر حال بہت ہی پاکیزہ ماحول تھا۔ گلاسگو کے ’’بابائے امن ‘‘ ملک غلام ربانی نے تو محفل کو اور بھی پاکیزہ اور یاد گار بنا دِیا تھا۔ 23 نومبر 2016ء کو ’’ نوائے وقت‘‘ میں میرے کالم کا عنوان تھا۔’’ حج تے نالے پیار!‘‘۔ دراصل یہ اُس پنجابی ضرب اُلمِثل کا توڑ ہے کہ ’’ حج تے نالے وپار !‘‘۔

’’ حجاج اور اندازِ شعرائ!‘‘ 

معزز قارئین ! مختلف شعرا ء نے اپنے اپنے انداز میں حجاج کو دیکھا اور بیان کِیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں ۔

طرف کعبہ نہ جا حج کے لیے ناداں ہے!

غور کر دیکھ کہ ہے خانہ دل مسکن دوست!

(امیرؔ مینائی)

…O…

سدھاریں شیخ کعبہ کو ہم انگلستان دیکھیں گے!

وہ دیکھیں گھر خدا کا ہم خدا کی شان دیکھیں گے!

(اکبرؔ الہ آبادی)

…O…

اس حج میں وہ بت بھی ساتھ ہوگا!

یہ سچ ہے ریاض تو گئے ہم!

(ریاضؔ خیرآبادی)

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

    Aug 09, 2022 | 18:18
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • مونس الہی کا بنی گالہ کے متعلق اہم بیان،پنجاب پولیس بھیجنے ...

    Aug 09, 2022 | 16:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونےکی قیمت میں کمی

    Aug 10, 2022 | 20:32
  • پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ...

    Aug 10, 2022 | 20:22
  • دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم,اتوار کی چھٹی ...

    Aug 10, 2022 | 20:04
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملےمیں اہلکار ...

    Aug 10, 2022 | 19:57
  • بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والی جے ...

    Aug 10, 2022 | 19:50
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group