سڑک مرمت کرائی جائے
مکرمی! عقب شالا مار باغ کالج روڈ شالا مار کی آخری برجی کے پاس سڑک کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ یہ اس علاقے کی مین سڑک میں شمار ہوتی ہے۔ یہاں سے کاروباری لوگوں اور طالب علم روز گزر ہوتا ہے جبکہ بارش کے بعد اس سڑک پر پانی کھڑا ہو جاتا جس سے اس میں پڑے گھڑے پانی سے چھپ جاتے ہیں جو حادثے کا باعث بنتے ہیں۔ راہگیروں کو بھی چلنے میں بے حد پریشانی ہوتی ہے۔ اگر کسی ایمرجنسی یا ایمبولینس نے اس سڑک پر سے گزرنا ہو تو بہت دقت پیش آتی ہے۔ بوڑھے، بچے، خواتین ان گڑھوں میں گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ میری اعلیٰ حکام اور اس علاقے کے سرپرست اعلیٰ جمشید اقبال چیمہ سے درخواست ہے کہ اس ٹوٹی ہوئی سڑک کی مرمت کرادیں جس کا تھوڑا سا حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔ (فیصل حق، لاہور 0300 - 9457727 )