Waqt News
Friday | August 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر ‎
  • سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا
  • فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک
  • ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات
  • میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

سپر ٹیکس سے عوام کو کیسے بچایا جائے!!!!!!

Jun 25, 2022 6:46 AM, June 25, 2022
  • محمد اکرم چوہدری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سپر ٹیکس سے عوام کو کیسے بچایا جائے!!!!!!

ہر چیز پر ٹیکس لگا ہے اب سپر ٹیکس کا تحفہ ملا ہے۔ جناب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تمام سیکٹرز پر چار فیصد اور تیرہ مخصوص سیکٹرز پر دس فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کے بعد ان سیکٹرز پر ٹیکس انتیس فیصد سے انتالیس فیصد ہو جائے گا۔یہ ٹیکس بجٹ خسارے میں کمی کے لیے ایک بار لگایا گیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا  تھا کہ عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے صنعتوں پرٹیکس لگایا ہے، سیمنٹ، سٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر بھی دس فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔ سالانہ پندرہ کروڑ روپے سے زائد آمدن کمانے والے پرایک فیصد، بیس کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر دو فیصد، پچیس کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر تین فیصد اور تیس کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر چار فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔

سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا

سپر ٹیکس کے بعد سب سے اہم سوال یہ ہے کہ حکومت عام آدمی کو کیسے بچائے گی۔ عمومی طور پر مل مالکان یا کسی بھی کاروبار سے منسلک افراد ٹیکس کے حوالے سے سارا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال گاڑیاں بنانے والوں کی ہے۔ ان پر ٹیکس لگتا ہے وہ گاڑیاں مہنگی کرتے ہیں اور سارا بوجھ خریداروں پر ڈال دیتے ہیں۔ اگر تو حکومت یقینی بناتی ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے گا، عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور جن پر سپر ٹیکس لگایا گیا ہے وہ اپنا بوجھ خود اٹھاتے ہوئے اپنے منافع سے ٹیکس ادا کریں گے تو مہنگائی کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے اگر ایسا نہیں ہوتا بڑے لوگ اپنے منافع پر سمجھوتا نہیں کرتے اور خریدار پر بوجھ ڈالتے ہیں تو پھر نہ تو مہنگائی رکے گی نہ ہی عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔ اب یہاں تجربہ کار سیاستدانوں کی انتظامی صلاحیتوں کا امتحان ہے کیونکہ ہر چیز یا خرابی جانے والی حکومت یا ان کی معاشی بارودی سرنگوں پر تو نہیں ڈالی جا سکتی۔ انہوں نے اگر ارادتاً کہیں قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں تو اب اس سے کئی گنا زیادہ قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مہنگائی کا سلسلہ کہاں رکتا ہے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ان حالات میں یہ بھی لازم ہے کہ متحدہ حکومت پی ٹی آئی پر سارا بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی خامیوں پر بھی روشنی ڈالے۔

فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک

 حالیہ ہفتے دالیں، گھی، آٹا، چینی، آلو، پیاز، گوشت، دودھ، دہی سمیت بتیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد اضافے سے 28.05 فیصد ہو چکی ہے۔ اٹھارہ جون کو مہنگائی تیئیس اعشاریہ اٹھانوے فیصد تھی۔ 

خبر یہ بھی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکیورٹی کے لیے خراب گاڑیاں دیے جانے پر دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں حکومت قانون کیمطابق سیکیورٹی اور ملازمین فراہم نہیں کر رہی ہے۔ ساری تحریک انصاف امریکی سازش کے بیانیے پر اور حقیقی آزادی کے لیے اپنے ووٹرز کو متحرک کر رہی ہے لیکن عثمان بزدار کو مراعات اور سیکیورٹی گاڑیوں کی فکر ہے۔ اب انہیں قانون یاد آ رہا ہے۔ کوئی پوچھ تو سکتا ہے کہ کیا انہوں نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اگر آج وہ قانون کے مطابق مراعات اور سیکیورٹی کا تقاضا کر رہے ہیں تو آئین کے مطابق ذمہ داری کا سوال بھی تو ہو سکتا ہے۔ یہی اس ملک کی بدقسمتی ہے حکومت سے علیحدگی کے بعد سب کو آئین اور قانون یاد آتا ہے۔ ویسے ان کی درخواستوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ واقعی پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور واقعی ضرورت مند ہیں۔ حکومت کو کم از کم ان کی پسماندگی کا ہی خیال کر لینا چاہیے۔ سابق وزیر اعلیٰ کو بھی درخواستیں دائر کرتے ہوئے کچھ خیال کرنا چاہیے۔ سیاسی مخالفت میں تو بہت کچھ ہو جاتا ہے یہاں تو صرف پرانی گاڑیوں کا مسئلہ ہے۔

ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد اکرم چوہدری

محمد اکرم چوہدری

مشہور ٖخبریں
  • دو کشتیوں میں بیک وقت سواری کی کوشش

    Aug 18, 2022
  • شہباز گل پمز ہسپتال منتقل، عمران خان کا رد عمل آ گیا

    Aug 18, 2022 | 00:17
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    Aug 18, 2022 | 12:27
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، ...

    Aug 19, 2022 | 13:52
  •  عمران کا نظریہ آج ہر گھر ٗ ووٹر تک پہنچ چکا : شاہ محمود

    Aug 19, 2022
  •  خواتین وکلاء کی بڑھتی تعداد خوش آئند‘سرپرستی کریں ...

    Aug 19, 2022
  • گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی : نوائے وقت ...

    Aug 19, 2022
  • سیکرٹری زراعت کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا ...

    Aug 19, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ایوان بالا ،حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین کے ایک ...

    Aug 19, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Aug 19, 2022
  • کاش پاکستان سری لنکا بن جائے 

    Aug 19, 2022
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت اور ...

    Aug 18, 2022
  • 1

    سیاسی لڑائی میں ریاستی اداروں کو ملوث نہ کیا جائے

  • 2

    جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے  چھ دوست ممالک کے اعزازات

  • 3

    سپر ٹیکس: عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں

  • 4

    پٹرولیم نرخوں پر نوازشریف اور آصف زرداری کے تحفظات حکومتی فیصلے قبول کریںیا ...

  • 5

    پولیو ٹیم پر حملوں کا تسلسل

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘ 20  محرم الحرام،   1444ھ، 19 اگست 2022 ء

  • 2

    جمعرات ‘ 19  محرم الحرام،   1444ھ، 18اگست 2022 ء

  • 3

    بدھ ‘ 18  محرم الحرام،   1444ھ، 17اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • آزاد کشمیر میں پندرھویں ترمیم

    Aug 19, 2022
  • بیوروکریسی میں گروپنگ

    Aug 19, 2022
  • معاشی بحران اور ہماری ترجیحات 

    Aug 19, 2022
  • جمہوریت بطور فرسٹ آرڈر

    Aug 19, 2022
  • عقل برائے نقل

    Aug 19, 2022
  • سیدنا امام حسین ؓ کی شان

    Aug 19, 2022
  • آستاں ہے یہ کس شاہِ ذیشان کا

    Aug 19, 2022
  • موت کی ہچکی!

    Aug 19, 2022
  • کتاب سے مصافحہ کیجئے

    Aug 19, 2022
  • لمپی سکن کا پھیلائو، کسان کا معاشی قتل 

    Aug 19, 2022
  • 1

    ہم نے جو سمجھا؟

  • 2

    چھوڑ دو

  • 3

    سرِ تسلیم ِ خم ہے

  • 4

       بلڈ کینسر  سے جنگ لڑ رہا ہوں، صدر اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

  • 5

    کشمیر بنے گا پاکستان   

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت اور تقویٰ 

  • 2

    وسعتِ عبادت

  • 3

    عبادت، اعترافِ عجز  (۴)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    خطبہ صدارت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group