Waqt News
Friday | August 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر ‎
  • سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا
  • فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک
  • ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات
  • میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

ٹکرّیں مت مارئیے 

Jun 25, 2022 6:44 AM, June 25, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ٹکرّیں مت مارئیے 

افغانستان میں شدید زلزلہ آیا اور پھر وہی ہوا جو زلزلوں سے ہوا کرتا ہے۔ ہزاروں افراد جاں بحق ہزاروں زخمی ہو گئے، گھر برباد اور عمر بھر کی جمع پونجی تباہ ہو گئی۔ کتنے والدین اپنے بچوں سے اور کتنے بچے اپنے والدین سے محروم ہو گئے۔ پکتیا صوبے کے ایک کم سن بچے کے ساتھ جو المیہ ہوا وہ اپنی جگہ بے مثال المیہ ہے۔ اس  کے گھر کے تمام گیارہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے خاندان نے اسے گود لے لیا ہے اور اس بچے کی وڈیو آئی ہے جس میں وہ مسلسل دائیں بائیں دیکھ رہا ہے، اسے یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی کہ اس کے سبھی گھر والے کہاں گئے۔ اندازہ کیجئے، کسی بھرے پرے گھر کا ایک فرد کم ہو جائے تو ویرانی برسوں تک نہیں جاتی۔ نہ دل کی ، نہ گھر کی۔ اور ایسے زلزلوں میں لاتعداد گھرانے اپنے بہت سے افراد سے محروم ہو جاتے ہیں، ان کیلئے دنیا پہلے جیسی نہیں رہتی، اوپر قضا سے، سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا دیکھو تو جوں کی توں ہے۔ 

سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا

افغانستان قحط کے عذاب سے گزر رہا ہے، سیلاب بھی آ گیا ہے۔عورتیں گردے بیچ رہی ہیں یا پھر لخت جگر۔ وبائوں کا زور ہے، فاقوں کادور ہے اور اوپر سے قدرتی سانحات۔ افغانستان کی شب غم کو شروع ہوئے 45 سال ہو گئے اور ہنوز سحر ہونے کے کچھ آثار نظر نہیں آتے۔ اوپر سے طالبان کی سخت گیر حکومت ہے جو سانس لینے پر بھی پوچھ گچھ کرتی ہے۔ سبھی طالبان ایسے نہیں، لیکن بہت ایسے ہیں جو ناقابل فہم قسم کی سختیاں ان ذلتوں فاقوں کے مارے عوام پر کرتے ہیں۔ جیسے ایک آدمی کی تقدیر ہوتی ہے کہ کبھی ساتھ نہیں دیتی، ہمیشہ دکھوں میں گھرا رہتا ہے، ویسے ہی ملکوں کی بری تقدیر کے دور ہوا کرتے ہیں۔ افغانستان بھی انہی میں ہے۔ دنیا نے موجودہ طالبان حکومت کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جو نہ جانے کب تک جاری رہے گا۔ اور اب تو نجی رفاہی ادارے بھی پہلے جیسے گرم جوش نہیں رہے۔ خدا ان کی مدد فرمائے۔ 

فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک

______________

روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف (سفارت کار سے زیادہ کسی ادیب کا نام لگتا ہے) نے کہا ہے کہ انہیں عمران خاں حکومت اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے کسی معاہدے کا علم نہیں۔ 

یعنی روس کی حکومت کو ایسے کسی معاہدے کا علم نہیں جو عمران حکومت کے ساتھ طے پایا ہو۔ ظاہر ہے ، سفارت کار اپنی حکومت کا نمائندہ بھی ہوتا ہے اور ترجمان بھی۔ 

بہرحال، ہمارے پی ٹی آئی کے دوست روسی سفارت کار کے اس بیان کو نہیں مانیں گے۔ وہ یہی کہیں گے کہ ایسا معاہدہ تو ہوا تھا،جو اس سے لاعلم ہے تو یہ اس کی لاعلمی ہے، معاہدہ تو ہوا تھا۔ 

ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات

برسبیل تذکرہ، دو روز پہلے عمران خاں نے بے ساختگی میں فرما دیا کہ ان کی حکومت کے خلاف سازش ایک سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ یعنی تب یہ سازش ہوئی جب روس یوکرائن جنگ کا خیال تک نہیں تھا ، نہ عمران خاں کے دورہ روس کی کوئی پیش گوئی موجود تھی اور نہ روس سے تیل کی خریداری کے تصور کا کوئی وجود تھا۔ امریکی سازش تو اس سال مارچ میں ہوئی، پھر اس سازش کی بنیاد روس کا دورہ، یوکرائن کی جنگ اور تیل کا معاہدہ کیسے بن گیا؟ اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا۔ پی ٹی آئی میں کئی سیانے لوگ بھی ہیں جیسے فواد چودھری اور فیاض چوہان صاحب، وہی کچھ دماغ پر زور دیں اور اس الجھن کی سلجھن ڈھونڈیں۔ 

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

______________

فواد چودھری سے یاد آیا، کل ہی انہوں نے ایک دلچسپ بیان دیا ہے فرمایا کہ ضمنی الیکشن میں حکمران اتحاد کو ’’لوٹا‘‘ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ 

یہ فرمائش انہوں نے الیکشن کمشن سے کی ہے۔ وہ تو شاید نہ مانے، کسی اور فورم سے کر دیکھیں، شاید رد نہ ہو۔ 

خیر، لیکن فواد صاحب حالات کچھ ایسے ہیں کہ حکمران اتحاد کو انتخابی نشان لوٹا ملے یا بالٹی، وہ یہ الیکشن جیت ہی جائے گا۔ آپ اپنے انتخابی نشان پر غور کریں۔ یعنی بلّے BAT پر۔ پولیٹیکل پروفیسی PROPHECY کے  ماہرین اور سیاسی ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بلّا اب بیٹنگ کے قابل تو نہیں رہا۔ کیوں نہ اس پر دستخط کر کے کسی قدردان کے ہاتھ بیچ دیا جائے، اور مصرف ووٹ نہ سہی، معقول رقم تو ہاتھ آ ہی جائے گی۔ 

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ میسج کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جائے؟ جانیے

______________

قومی خزانے کی تہی دامنی کم کرنے کیلئے حکومت نے بڑی صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگا دیا ہے۔ فرٹیلائز، بیکنگ ، کیمیکل بیوریجز سیمنٹ، سٹیل ، شوگر، تیل کی صنعتوں سمیت بہت سے شعبے شامل ہیں۔ 

اس پر ٹیکس کا نشانہ یہ صنعتیں محض ظاہر میں ہیں۔ یہ کارخانے اب ٹیکس کو عوام پر منتقل کر دیں گے، ہر شے دس نہیں، بارہ سے پندرہ فیصد مہنگی ہو جائے گی۔ 

خبر کی درست شکل یوں بنتی ہے کہ حکومت نے عوام پر مزید بارہ سے پندرہ فیصد ٹیکس لگا دیا ۔سیلز ٹیکس سے یاد آیا۔ دنیا میں اس سے زیادہ ظالمانہ مذاق اور کیا ہو گا جو اس نام کو رکھ کر کیا گیا ہے۔ 

سیلز ٹیکس کا مطلب ہے فروخت ٹیکس یعنی کارخانے دار کی چیزیں زیادہ بکیں، وہ زیادہ ٹیکس دے، دکاندار کی بکری زیادہ ہو، وہ بھی ٹیکس دے لیکن یہ وہ ٹیکس ہے جو کارخانے والا دیتا ہے نہ دکاندار، یہ خریدار کو دینا پڑتا ہے۔ یعنی خریدار پر جگّے ٹیکس کا نام فروخت ٹیکس کر دیا۔ 

______________

ایک معاصر نے ’’تحقیقاتی رپورٹ‘‘ پختونخواہ کے جنگلوں کی آگ پر چھاپی ہے۔ بڑی دلچسپ ہے اور اس سے صاف لگتا ہے کہ ’’قدرت‘‘ پی ٹی آئی پر کتنی مہربان ہے۔ 

خبر ہے کہ صوبے میں بلین ٹری سونامی میں گھوٹالے کی رپورٹوں پر نیب نے چیف کمشنر کو خط لکھا۔ خط موصول ہونے کے فوراً بعد ایک جنگل میں آگ لگ گئی۔ دوسرے عہدیدار کو دوسرا خط لکھا، جس کے بعد ایک دوسرے جنگل میں بھی شعلے بھڑک اٹھے۔ تیسرے خط کے بعد بھی یہی ہوا یعنی چل سو چل۔ 

مجموعی طور پر صوبے کے ان تمام جنگلات میں آگ لگنے کے پانچ سو سے زیادہ واقعات ہوئے جہاں بلین ٹری منصوبے کے تحت شجرکاری ہوئی تھی۔ 

اسے کہتے ہیں نام و نشان مٹ جانا (یا مٹا دینا)۔ اب عمران کے مخالف سکاٹ لینڈ یارڈ والوں کو لے آئیں، کچھ بھی سراغ نہیں ملے گا۔ بتانے والے بتا دیں گے کہ راکھ کے اس ڈھیر میں ایک کروڑ، فلانے ڈھیر میں دو کروڑ اور فلاں والے قطعہ سیاہ میں چھ کروڑ درخت لگائے تھے۔ کرلو جو کرنا ہے۔ 

یہ ہے قدرت کی وہ مہربانی جسے آپ غیبی مدد بھی کہہ سکتے ہیں 

______________

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹی صرف کاغذات کی حد تک کام نہیں کرے گی، عملی نتائج سامنے آئیں گے۔ معاملہ سنجیدہ ہے۔ ادھر ایک ایوان سے یہ ریمارکس سامنے آئے ہیں کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔ 

لاپتہ افراد سے متعلق کمشن دراصل لاپتہ افراد کا کمشن ہے۔ یہ کمشن خود بھی لاپتہ ہے اور اس کے ارکان کو بھی کسی شے کا پتہ ہے نہ کسی گمشدہ کا۔ 

جہاں تک حکومت کا تعلق ہے تو اس کی خدمت میں عرض ہے کہ 

خواہ مخواہ کی ٹکریںمار کر اپنے ماتھے اور سر پر ڈینٹ نہ ڈالے 

ہیر آکھا جو گیا جھوٹھ بولیں 

’’کون لاپتہ دا پتہ ‘‘ لیاوندا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • دو کشتیوں میں بیک وقت سواری کی کوشش

    Aug 18, 2022
  • شہباز گل پمز ہسپتال منتقل، عمران خان کا رد عمل آ گیا

    Aug 18, 2022 | 00:17
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    Aug 18, 2022 | 12:27
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، ...

    Aug 19, 2022 | 13:52
  •  عمران کا نظریہ آج ہر گھر ٗ ووٹر تک پہنچ چکا : شاہ محمود

    Aug 19, 2022
  •  خواتین وکلاء کی بڑھتی تعداد خوش آئند‘سرپرستی کریں ...

    Aug 19, 2022
  • گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی : نوائے وقت ...

    Aug 19, 2022
  • سیکرٹری زراعت کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا ...

    Aug 19, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ایوان بالا ،حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین کے ایک ...

    Aug 19, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Aug 19, 2022
  • کاش پاکستان سری لنکا بن جائے 

    Aug 19, 2022
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت اور ...

    Aug 18, 2022
  • 1

    سیاسی لڑائی میں ریاستی اداروں کو ملوث نہ کیا جائے

  • 2

    جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے  چھ دوست ممالک کے اعزازات

  • 3

    سپر ٹیکس: عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں

  • 4

    پٹرولیم نرخوں پر نوازشریف اور آصف زرداری کے تحفظات حکومتی فیصلے قبول کریںیا ...

  • 5

    پولیو ٹیم پر حملوں کا تسلسل

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘ 20  محرم الحرام،   1444ھ، 19 اگست 2022 ء

  • 2

    جمعرات ‘ 19  محرم الحرام،   1444ھ، 18اگست 2022 ء

  • 3

    بدھ ‘ 18  محرم الحرام،   1444ھ، 17اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • آزاد کشمیر میں پندرھویں ترمیم

    Aug 19, 2022
  • بیوروکریسی میں گروپنگ

    Aug 19, 2022
  • معاشی بحران اور ہماری ترجیحات 

    Aug 19, 2022
  • جمہوریت بطور فرسٹ آرڈر

    Aug 19, 2022
  • عقل برائے نقل

    Aug 19, 2022
  • سیدنا امام حسین ؓ کی شان

    Aug 19, 2022
  • آستاں ہے یہ کس شاہِ ذیشان کا

    Aug 19, 2022
  • موت کی ہچکی!

    Aug 19, 2022
  • کتاب سے مصافحہ کیجئے

    Aug 19, 2022
  • لمپی سکن کا پھیلائو، کسان کا معاشی قتل 

    Aug 19, 2022
  • 1

    ہم نے جو سمجھا؟

  • 2

    چھوڑ دو

  • 3

    سرِ تسلیم ِ خم ہے

  • 4

       بلڈ کینسر  سے جنگ لڑ رہا ہوں، صدر اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

  • 5

    کشمیر بنے گا پاکستان   

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت اور تقویٰ 

  • 2

    وسعتِ عبادت

  • 3

    عبادت، اعترافِ عجز  (۴)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    خطبہ صدارت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group