لاہور جوہر ٹاؤن دھماکہ میں اہم پیش رفت، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیٹر پال ڈیوڈ کے ساتھ رابطے میں رہنے والے مشکوک اشخاص کو حراست میں لےلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک مشکوک شخص کو لاہور جبکہ دوسرے کو کے پی سے گرفتار کیا گیا۔جب پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو اس کے اہلخانہ چھاپہ سے پہلے ہی گھر سے روپوش ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں پیٹر کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصہ پہلےکراچی میں ایک ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہوا تھا۔ ذرائع میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیٹر کا بیٹا ڈینزل نا صرف کراچی میں ڈانس پارٹیاں کرواتا تھا بلکہ منشیات اور لڑکیاں بھی سپلائی کرتا تھا۔ کچھ ہی عرصہ پہلے ڈینزل بحرین منتقل ہوچکا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024