مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے آڈیو فیچر اسپیس کا ایک نیا ورژن متعارف کروایا ہے جسے استعمال کرنے والے صارفین آمدن بھی حاصل کرسکیں گے۔ٹویٹر نے آڈیو فیچر اسپس کے نئے حصے کے طور پر ٹوئٹر نے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ آڈیو چیٹ رومز کی میزبانی کر کے اب رقم بھی کما سکیں۔ٹکٹڈ اسپیسز کے نام سے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں میزبان کے پاس یہ موقع ہو گا کہ وہ اپنی سرگرمی سے سبسکرپشن کی بنیاد پر آمدن حاصل کر سکے۔ٹوئٹر کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق اب صارفین ٹوئٹر ایپ کی سائیڈ بار میں مونیٹائزیشن کا آپشن دیکھیں گے، اس پر کلک کرنے والے مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ بن سکیں گے جو ابھی تک بیٹا ورژن کی سطح پر ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے اس مقصد کے لیے اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے الگ ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38