سدرن بائی پاس اور پیراں غائب روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے سدرن بائی پاس روڈ بالمقابل ابن سینا ہسپتال اور اردگرد قائم تمام تر تجاوزات تندور،شیڈز اور تھڑوں کو مسمار کر دیاجبکہ چوک کمہاراں بطرف پیراں غائب روڈ پر قائم تجاوزات اور ریڑھی بانوں کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کر وا دیا۔