کرونا سے بچائو ضروری
مکرمی! ہم مسلمان ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے جب تک انسان کی زندگی ہے موت بھی اس کی حفاظت کرتی ہے ہمارا اختیار صرف اتنا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی زندگی اور نعمتوں کا شکر کریں اپنی زندگی اور صحت کا خیال رکھیں کسی بیماری کی صورت میں اس کا علاج کرائیں اور اللہ سے شفا کی دعا مانگیں کیونکہ ہر مرض کی شفا اس کے پاس ہے۔ یہ کرونا ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پیغام اور انتباہ ہے کہ اللہ ہی سب سے بڑا ہے اور وہی سپریم طاقت ہے ہرچیز اس کے اختیار میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اب ہی سنبھل جائیں اپنے اعمال کا جائزہ لیں، گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ کر دعا کریں کہ وہ ہمیں کرونا وائرس سمیت تمام آفتوں اور آزمائشوں سے محفوظ رکھے آمین۔ (عبدالقیوم ۔ لاہور)