حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر 59 پی ایم ایس افسران کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر 59 پی ایم ایس افسران کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ افسران ایک سال تک اپنی ابتدائی ٹرئینگ مکمل کر لیں گے۔ ان کی تقرری گریڈ 17 میں کی گئی ہے ۔ جن افسران کی صوبائی سروس میں تقرری کی گئی ہے ان میں اذکا سحر ، ظہیر الدین بابر ، بلال زبیر ،، طلحہ نعیم ، اقراءمبین، غلام مرتضی، ذالقرنین سلیم، ایم تیمور عادل ، محمد ثاقب، طلحہ انور، عائشہ ظفر، عتیق الرحمان، محمد عدیل ، انعم صغیر، مقرم سلطان، بابر علی، عارفہ بتول، محمد انس سعید، محمد سعد بن خالد، اسماءدستگیر ملک، سعدیہ ڈوگر، حارث حمید خان، ارم شہزادی، خضر رزاق، احمد سحر، محمد زاہد اقبال، محمد فرقان، غلام حسین، ثنا شرافت، محمد تیمور خان، انعم اکرم، ثمیننہ بشیر، نور العین علی، جواد حسین، رنگ زیب گورایہ، علی حید گوندل، غلام فاطمہ، عاصمہ خلیل، عطیہ عنایت مدنی، قراة العین مریم، محمد نعمان ظفر، ساہل رسول چیمہ، علی سمیر ، سید تمثیل عباس نقوی، تیمور عثمان، عائشہ بدر، شازیہ رحمان، محمد احمد خان، وحید حسن، ثاقب عدنان، علی فہد، صفہ عابد، صفدر شبیر، محمد عامر، محمد کفایت اللہ،اقراءناصر، سلمان قیوم شیخ، ہارون اختر شامل ہیں۔