دبئی میں آب و ہوا میں توازن پیدا کرنے ایک ایسی گلی بنائی جائے گی جہاں ہر اس وقت بارش ہوگی جب درجہ حرارت 27 ڈگری سے تجاوز کرے گا۔ذرائع کے مطابق یہ گلی 'دا ہارٹ آف یورپ' میں قائم کی جائے گی جو کہ دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ ہے۔دا ہارٹ آف یورپ کا پراجیکٹ دبئی کے ساحل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر 'دا ورلڈ آئی لینڈز' نام کی جزیرہ نما جگہ میں ہوگا۔یہ گلی ایک کلومیٹر لمبی ہوگی اور اس میں یورپی طرز پر ریسٹوران اور دیگر دکانیں ہوں گی، جہاں چلتے ہوئے لوگوں پر ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہے گی۔اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے کلائن ڈینسٹ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ریننگ سٹریٹ' سالوں کی تحقیق اور تجربے کے بعد بنائی جا رہی ہے جو کہ توقع ہے کہ اس سال تک مکمل ہو جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38