اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا۔
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کی بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کےدور میں سابق وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر توانائی اور پانی و بجلی بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024