اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اگرعوام نے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات نہایت اہم ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر پرعمل کی اہمیت کو سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ان تدابیر پر من و عن عمل کریں تو وبا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ اگلا ایک مہینہ انتہائی اہم ہے اور ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے ۔ اگر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے میں کامیاب ہوگئے تو وبا کی شدت سے بہتر طور پر نمٹا جاسکتا ہے۔
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس اور رضا کاروں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کی تاریخ میں غیر معمولی طورپر زیادہ سےزیادہ شجرکاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ موسم برسات میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3ہزار 903 تک جا پہنچی ہے ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 92 ہزار 970تک ہوگئی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024