پنجاب کے شہر منڈی بہاءالدین، حافظ آباد، میانوالی اور دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔فیڈر ٹرپ کر جانے سے بارش والے شہروں میں بجلی بند ہوگئی۔ بیشتر شہروں میں اب بھی بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔