رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بات چیت کہا کہ کورونا کی پیک سے نکل جائیں گے۔ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا۔ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے ملاقات میں کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ایس او پیز پرعمل نہ کیاگیاتواسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے ،ہم نے مزید بہتر کام کرنا ہے۔کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے۔ ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا ہے۔ وزیراعظم نے رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔