کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس: نیب نے خواجہ آصف کو کل طلب کر لیا
لاہور (نیٹ نیوز) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف بھی نیب کے راڈار پر آ گئے۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کوکل 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔ کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔